افغانستان؛ امریکی فوجیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔


افغانستان؛ امریکی فوجیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی و افغان فورسز پر ہفتے کی شب ننگرہار میں فائرنگ کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نےفوجی بیس پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز کی وردی میں ملبوس تھا۔

واقعے سے متعلق افغان افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک افغان کمانڈو کی وردی میں ملبوس شخص نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکے مطابق زخمی فوجیوں کا امریکی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

بعض افغان ذرائع کا کہناہے کہ حملے میں 6 امریکی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری