افغان مہاجرین کے متعلق اسلام آباد میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد


افغان مہاجرین کے متعلق اسلام آباد میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو رہتے ہوئے 40 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین چالیس برسوں سے پاکستان میں رہایش پذیر ہیں، اس سلسلے میں پاکستان افغان مہاجرین پر 2 روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ رفیوجی سمٹ 17 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہاجرین سمٹ کا افتتاح کریں گے، سمٹ میں 20 ممالک کے نمایندے شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ رفیوجی سمٹ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمایندگان بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ 17 دسمبر کو جنیوا میں گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان غریب ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان کو اس پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ مہاجر بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ افغان مہاجرین با عزت طریقے سے اپنے وطن واپس چلے جائیں، اس سلسلے میں افغانستان سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کیے جا رہے ہیں، حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی اجازت دی ہے۔

اقصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے واپس جانے سے ملک میں لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری