بھارت؛ سکھوں کے اجتماع میں بم دھماکہ متعدد افراد ہلاک یا زخمی


بھارت؛ سکھوں کے اجتماع میں بم دھماکہ متعدد افراد ہلاک یا زخمی

بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذراٰئع کا کہناہے کہ  بھارتی پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالی جارہی تھی۔

یاتری گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری