اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ / ایران بھرمیں میلین مارچ+ تصاویر، ویڈیو


اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ / ایران بھرمیں میلین مارچ+ تصاویر، ویڈیو

اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران بھرمیں جشن منایا جارہاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی سالگیرہ پر ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ ریلیوں میں  شریک ہے۔

 ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکا، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

 

       

اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر شہر ہر قصبہ ، ہردیہات اور ہر گلی  میں ریلیاں اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا ہے-

ریلیوں میں شریک افراد بینرز اٹھا رکھیں ہیں جن پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں، رہبر کے فرمان پر جان قربان، ہم سب آپ  کے سپاہی ہیں، خامنہ ای جیسے نعرے درج ہیں-

       

                  ریلیوں میں شریک زیادہ تر افراد کے ہاتھ میں  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصاویر نظر آرہی ہیں-   

  واضح رہے کہ ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف  ممالک سے ہزاروں صحافی ایران پہنچ گئے ہیں اورایرانی قوم کے جوش و جذبہ اور انقلاب کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔                         

                 اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے شہروں خاص کر تہران، مشہد، اصفہان، تبریز، زاہدان، قم ،اہواز۔۔۔۔۔ میں میلین مارچ جاری ہے، جس میں ہر کوئی اپنے طریقے سے انقلاب اسلامی کے ساتھ محبت کا اظہار کررہا ہے۔        

                  واضح رہے کہ شمسی سال 22بھمن کو ہرسال ایران میں  اسلامی انقلاب کا جشن منایا جاتا ہے اور سال بہ سال کچھ زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے۔

انقلاب کی کامیابی اور انقلاب کے لئے عوام کی قربانیوں کو اکتالیس سال کا عرصہ گذرچکے ہیں اور آج ایران کا انقلاب پوری دنیا کے حریت پسندوں کے لئے ایک اہم سنگ میل, جبکہ سامراجی طاقتوں کے لئے ایک خطرہ اور ڈراؤنا خواب بنا ہوا ہے-

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری