فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی مبارک باد+ ویڈیو


فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی مبارک باد+ ویڈیو

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر پوری ایرانی قوم کومبارکباد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

 اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط ملک بنا دیا ہے۔

 

 

 

 

اس موقع پرانہوں نے ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر جہاز رانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں سمیت شپنگ اور میری ٹائم میں اہم پیشرفت کی ہے۔

سید علی حیدر زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت و مزاحمت دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستانی وزیر جہا رانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.

اس موقع پرایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے تعلیمی، صنعتی، صحت اور دوسرے شعبوں میں ملکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کارکردگیاں اسلامی انقلاب کی مرہون منت ہیں۔

سید محمد علی حسینی نے کہا کہ فلسطین سمیت دنیا کی مظلوم اقوام  کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی رکن ہے اور آج خطے میں تمام ممالک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہم نے ہرمز امن منصوبے کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، پاکستان کے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق پاکستانی مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پرشرکت کی۔

پاکستان کے عوام نے ایران کے اسلامی انقلاب کی اکتالیسیویں سالگرہ کی آمد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کی سڑکوں پر بینرز نصب کرکے ایرانی عوام کو عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری