ترک صدرایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے


ترک صدرایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

ترک صدر طیب رجب اردوغان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ  ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ترک صدر کی صدرمملکت پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

طیب اردوغان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

پاکستانی حکام کے مطابق ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری