کراچی: فضا میں زہریلی گیس پھیل گئی، ہلاکتوں کا خدشہ+ ویڈیو


کراچی: فضا میں زہریلی گیس پھیل گئی، ہلاکتوں کا خدشہ+ ویڈیو

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث علاقے کی فضا خراب ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فضا کی کوالٹی خراب ہونے سے کراچی کسٹمز ہاؤس میں4 افراد بے ہوش ہوگئے اور کئی کو الٹیاں لگ گئیں جس کے بعد کسٹمز ہاؤس کو بند کردیا گیا۔

کسٹمز حکام نے ہوا کی کوالٹی خراب ہونے کے باعث کسٹم ہاؤس کو بند کرکے ملازمین کو گھر جانے کی ہدایت دے دی۔

ادھر شپنگ ذرائع کا کہناہےکہ ہوا کی کوالٹی اور زہریلے مادے ہونے کی وجہ سے پی این ایس سی ورکشاپ بھی بند کردی گئی ہے۔

 

 

 

دوسری جانب پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تین جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جب کہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہےکہ کراچی پورٹ پر جہازوں سے پی او ایل یا کیمیائی مادے سنبھالتے وقت حفاظتی تدابیر برقرار رکھیں، زیر علاج افراد، کیماڑی کے شمالی حصے سے ہیں، بندرگاہ یا متصل علاقے سے نہیں۔

کے پی ٹی حکام نے مزید کہا کہ بغیر تحقیقات کیمیائی اور پی او ایل جہازوں کو سنبھالنے سے اسے جوڑنا درست نہیں، کراچی پورٹ کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق پاکستان نیوی نے حیاتیاتی و کیمیائی نقصان کنٹرول ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری