پاک فوج کے سربراہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات


پاک فوج کے سربراہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این فوجی مبصرگروپ کو کشمیرمیں رسائی دینے پر شکرگزار ہیں، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔

اس سے قبل انتونیوگوتریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی دستوں نے دوسروں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری