کوئٹہ؛ دھماکے کے خلاف شہرمیں شٹر ڈاون ہڑتال


کوئٹہ؛ دھماکے کے خلاف شہرمیں شٹر ڈاون ہڑتال

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے خلاف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر آج شٹر ڈائون ہڑتال کی جا رہی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، جبکہ بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے اور شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پر پریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں دس افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری