افغانستان؛ الیکشن کے 6ماہ بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان


افغانستان؛ الیکشن کے 6ماہ بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان

افغان الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد ڈاکٹر اشرف غنی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ستمبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے افغان انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ نو منتخب صدر کو 50.6 فیصد ووٹ ملے جب کہ حریف امیدوار عبد اللہ عبداللہ کو 39.52 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

قبل ازیں 23 دسمبر کو حاصل ہونے والے ابتدائی نتائج سے صدر اشرف غنی کی کامیابی صاف نظر آرہی تھی تاہم حریف امیدوار عبد اللہ عبد اللہ نے ابتدائی نتائج پر اعتراضات اُٹھاتے ہوئے صدارتی انتخاب کو فراڈ قرار دیا تھا جب کہ حتمی نتائج میں دو ماہ کی تاخیر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی وجہ اعتراضات کی درخواستوں کو نمٹانا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ہونے والے صدارتی الیکشن کو امن و امان کی مخدوش حالت کے باعث بار بار معطل کیا جاتا رہا ہے اور بالآخر کافی تاخیر کے بعد گزشتہ برس 28 ستمبر کو صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا تھا جس کے ابتدائی نتائج کا اعلان دسمبر میں کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری