21فروری؛ ایرانی عوام ایک بارپھر اسلامی جمہوری نظام سے وفاداری کااعلان کریں گے


21فروری؛ ایرانی عوام ایک بارپھر اسلامی جمہوری نظام سے وفاداری کااعلان کریں گے

21فروری کو ایرانی عوام پارلیمانی انتخابات میں بھرپورشرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے وفاداری کااعلان کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری کو پورے ملک میں پولنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ جانچ پڑتال کے بعد انتخابات میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔

انتخابات میں حصہ لینے والے اہل امیدواروں کی انتخابی مہم تیرہ فروری کی صبح سے شروع ہوئی جو کہ بیس فروری کو ختم ہوجائے گی۔

ایران کے عوام نے قرارداد پاس کرکے اس بات کا اعلان کر دیا کہ انتخابات کا شاندار انعقاد اسلامی جمہوری نظام کی عظمت کا مظہر رہا ہے.

ایرانی عوام اس بار بھی یالیکشن  میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

صدر حسن روحانی نے اکیس فروری کے انتخابات کو امریکا کے لیے غم کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام اپنے اتحاد و یگانگت کے ذریعے امریکیوں پر واضح کردیں گے کہ وہ طاقتور اور توانا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کو ملک کا مقتدر ترین ادارہ ہے۔ ایران کے عوام، جمعے کے روز پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے دشمنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری