ایران؛ کورنا وائرس میں مبتلا دو مریض جاں بحق


ایران؛ کورنا وائرس میں مبتلا دو مریض جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں کورنا وائرس میں مبتلا دو مریض جان کی بازی ہارگئے

تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے اطلاع رسانی ادارے کے سربراہ کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ شہر قم میں کورونا وائرس کے دو مشکوک کیس کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لینے کے بعد رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تاہم ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری