یمن؛ سعودی حکام نے جنگی جیٹ طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی


یمن؛ سعودی حکام نے جنگی جیٹ طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ایک لڑاکا طیارہ مارگرایا تھا جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کو یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے طیارہ مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری