شام میں امریکا اور ترک حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گے، صدر اسد


شام میں امریکا اور ترک حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گے، صدر اسد

شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور ترکی کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے۔

انہوں نے ادلب میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ادلب اور حلب میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گےاور امریکا اور ترک صدر کی جانب سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

صدر بشار الاسد نے مزید کہا کہ اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلیے کسی سے مشورہ یا اجازت لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا اور آخری محاذ پر فتح تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ  ترک صدر طیب اردوغان نے امریکی صدر ٹرمپ  سے ٹیلی فون پر گفتگو میں شام کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

ترک صدرنے کہا تھا کہ ترک مسلح افواج شامی فوج کو کہیں بھی نشانہ بنا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ادلب داعش کا آخری گڑھ ہے جہاں روسی فضائیہ کی معاونت سے شامی فوج کارروائیاں کر رہی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری