فلسطین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی صدر کا منصوبہ ناکام ہو گا، منیر ملک

کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر منیر ملک کا کہنا ہے کہ، مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ فلسطین کاز کی حمایت میں وکلاء برادری صف اول میں کھڑی ہو گی۔

فلسطین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی صدر کا منصوبہ ناکام ہو گا، منیر ملک

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق  کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر منیر ملک نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔

اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول محمد حسین محنتی، مولانا باقر زیدی، محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، ازہر علی شاہ ہمدانی، مطلوب اعوان قادری، سید شبر رضا، قاضی زاہد اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عدالت و انصاف کا متقاضی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وکلاء فلسطین و کشمیر کے لئے جد وجہد میں میدان میں نکلیں اور مظلوموں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کی خدمات ہمیشہ قابل تعریف رہی ہیں اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے تاہم اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے وکلاء برادری کے کردار کی ضرورت ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری