بھارت اور اسرائیل پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ثروت قادری

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت، پاکستان کو فرقہ وارانہ فساد میں جھونک کر ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

بھارت اور اسرائیل پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ثروت قادری

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو عراق اور شام بننے نہیں دینگے حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے۔

انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کےآلہ کار پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادمیں جھونک کر ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں

 ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کا امن وسلامتی برداشت نہیں ہے، بھارت،یہود ونصاریٰ اور ان کے آلہ کار پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں ان سازشوں کو صبر وتحمل اور امن پسندی ویکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری