لندن؛ مسجد میں مؤذن پر چاقو سے قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

لندن: لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

لندن؛ مسجد میں مؤذن پر چاقو سے قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا جس موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔

اس ضمن میں مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 10 منٹ پر مددگار ایجنسی کو مسجد کی جانب سے مدد کی فون کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہی اصل حملہ آور ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری