سعودی عرب؛ آرامکو سمیت متعدد حساس اداروں پر ڈرون اور میزائل حملے


سعودی عرب؛ آرامکو سمیت متعدد حساس اداروں پر ڈرون اور میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نےآرامکو سمیت متعدد حساس اداروں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو اور دیگر حساس اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں متعدد حساس اداروں کو ایک بار پھر کامیابی سے نشانہ بنا کر آل سعود کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور دیگر حساس اداروں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ کراتحادی افواج کو اہم پیغام دیا ہے۔

انہوں نے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے آرامکو اور دیگر اھداف  کو 12 ڈرون اور ذولفقار نامی لانگ رینج بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یمنی فوج آل سعودکو سبق سکھانے کے لئے مزید حملوں کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری