پاکستان؛ جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز


پاکستان؛ جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں وزیراعظم کے ہاتھوں جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے، میانوالی کے قریب کندیاں جنگل کا 10ہزار ایکٹر بنجر رقبہ پھر سے آباد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی ہمراہ ہوں گے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کندیاں میں پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹیشن فاریسٹ بنایا جا رہا ہے، چھانگا مانگا سے زیادہ وسیع رقبے پر فاریسٹ پلانٹیشن شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ساڑھے 3 ارب درخت اگائے جائیں گے، رواں سیزن ملک بھر میں 25 کروڑ پودے اگانے کا ٹارگٹ ہے، تمام صوبوں کو ذمہ داری دی گئی ہے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

خیال رہے میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی جبکہ عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی شہر میانوالی ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری