ایران؛ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کا تناسب42.57 فیصد


ایران؛ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کا تناسب42.57 فیصد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں منعقد ہونے والے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی شرکت 42.57 فیصد تھی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ جمعہ کے روز پارلیمانی انتخابات میں 24 ملین 512 ہزار 404 افراد  نے شرکت کی اور ووٹنگ کا تناسب 42.57 فیصد رہا۔

رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ اس میں سے 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد تھے۔

واضح رہے کہ مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے جمعہ کے روز ووٹنگ ہوئی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری