شہید جنرل سلیمانی کی بہادری کی وجہ سے خطے میں داعش کا خاتمہ ہوا؛ علی لاریجانی


شہید جنرل سلیمانی کی بہادری کی وجہ سے خطے میں داعش کا خاتمہ ہوا؛ علی لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ اگر شہید جنرل سلیمانی نہ ہوتے تو پورے خطے پرداعش کا قبضہ ہوتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزیندر شالنبرگ کے ساتھ کل رات ہونے والی ملاقات میں کہا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے صرف دعوے کرتے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ کس نے داعشی دہشتگردوں کو جنم دیا۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے گزشتہ ایک سال کے دوران جوہری معاہدے پر عملی اقدامات کے بجائے صرف باتیں کی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے اقتصادی مفادات کو کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزیندر شالنبرگ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے سب کو کوششیں کرنی چاہئیے۔ انہوں نے ایران کو خوبصورت اور متمدن ملک قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ائرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری