پرویزمشرف کی اپیل پر سماعت کل تک ملتوی


پرویزمشرف کی اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

سپریم کورٹ رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ رجسٹرار اعتراضات کے خلاف پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی مصروفیت کے باعث کل تک ملتوی کر دی گئی۔

پرویز مشرف نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ گرفتاری دینے تک مشرف کو اپیل کا حق نہیں۔

درخواست پر اعتراض لگائے جانے کے بعد پرویز مشرف نے ان چیمبر اپیل کر رکھی ہے جس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری