کراچی میں 14 افراد کی ہلاکت پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل


کراچی میں 14 افراد کی ہلاکت پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی کے علاقے کیماڑی میں 14 افراد کی ہلاکت پر 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کیماڑی میں 14 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں متاثرین کا معاملہ، اعلیٰ پولیس حکام نے ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔

دنیا نیوز نے خبر دی ہے کہ  ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، ایس پی کیماڑی، ایس پی انوسٹی گیشن مختیار خاص خیلی ٹیم میں شامل ہیں۔

 تحقیقاتی ٹیم تحقیقات میں واقعے میں ملوث عناصر کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری