بھارت؛ چاند باغ میں فرقہ ورانہ فسادات، متعدد زخمی


بھارت؛ چاند باغ میں فرقہ ورانہ فسادات، متعدد زخمی

بھارت: دہلی کے چاند باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرین اور آر ایس ایس گروپ کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ملت ٹائمز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ چاند باغ میں آج صبح آر ایس ایس گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے پتھر اﺅ کردیاجس سے متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔

 کچھ دیر بعد مسلمان بھی وہاں بڑی تعداد میں پہونچ گئے جس کے بعد دونوں طرف سے پتھراﺅ ہونے لگا۔

 پولس نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور کئی ساری لڑکیوں اور خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔

 چاندغ باغ ہائی وے پر ایک پٹرول پمپ کو آگ لگادیاگیا ہے۔

 کہاجارہاہے کہ آگ زنی کا کام شرپسند عناصر اور آر ایس ایس کے گروہ نے کیا ہے جبکہ کچھ لوگ مسلم سماج پر آگ زنی کیلئے الزام لگارہے ہیں۔

 اس کے علاوہ چاند باغ کی مسلم آبادی میں گھروں پر بھی پتھراﺅ ہورہاہے اور پولیس قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

ملت ٹائمز کی نمائندہ شبنم کلیم نے گراﺅنڈ زیرو سے بتایاکہ حالات فی الحال چاند باغ میں کشیدہ ہیں اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے۔

 خواتین بڑی تعداد میں زخمی ہیں کئی ایک کے سروں پر سخت چوٹیں آئی ہیں اور پولیس نے آر ایس ایس اور بجرنگ کے عناصر کو روکنے کے بجائے الٹے مسلمانوں پر ہی آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چاند باغ مصطفی آباد کے علاقہ میں ہے جہاں گذشتہ دو ماہ سے تقریبا شاہین باغ کی طرح سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہےیہ احتجاج نینشل ہائی وے کے کنارے ہورہاہے تاہم آج صبح آر ایس ایس کے عناصر وہاں پہونچ گئے اور پتھراﺅ کردیا جس کے بعد افرا تفری کا ماحول ہے۔

چاند باغ کے علاوہ جعفر آباد اور حوض رانی میں پولس نے آج مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری