عراق؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3تکفیری دہشت گرد ہلاک


عراق؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3تکفیری دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ کرکوک میں سیکیورٹی فورسزنےامریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں تین تکفیری دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکے کے علاقے زغیتون میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے تنیجے میں کم ازکم تین خطرناک دہشت گردمارے گئے۔

عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکارفورس حشدالشعبی کے جوانوں نے ملک بھرسے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری