برطانیہ اور پاکستان کے مابین ہوابازی کے معاہدے پر دستخط


برطانیہ اور پاکستان کے مابین ہوابازی کے معاہدے پر دستخط

وفاقی سیکرٹری برائے ہوا بازی، حسن ناصر جامی اور قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کروڈر نے ایم او یو پر اسلام آباد میں دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی،غلام سرور خان بھی موجود تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  برطانیہ اور پاکستان کی ہوابازی کے مابین معاہدے طے پا گیا ،معاہدے کا مقصد یورپی یونین سے منتقلی کے مرحلے کے دوران برطانیہ کے ہوابازی اتھارٹی کی مدد کرنا ہے۔

معاہدے کا مقصد یورپی یونین سے منتقلی کے مرحلے کے دوران برطانیہ کے ہوابازی اتھارٹی کی مدد کرنا ہے، برطانیہ اور پاکستان کے مابین ایئر سروسز معاہدہ میں برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق متعدد دفعات موجود ہیں۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کی وجہ سےائیر سروسز معاہدہ کے مسودے پر ممکنہ طور پر ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے برطانوی ڈی ایف ٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا تھا اورایئرپورٹ پر سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیا تھا، دورہ کا مقصد پا کستان سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکورٹی کو جانچنا تھا۔

سول ایوی ایشن، اے ایس ایف اور پی آئی اے نے برطانوی ٹیم کو ائیرپورٹ پر مسا فروں ، سامان اور طیارے کی سرچنگ،کارگوکے حصوں کی بھی جانچ کروائی جبکہ عملے نے برطانوی ٹیم کو اسکریننگ کے بعد جہاز میں سامان لوڈ کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

برطانوی ٹیم کی جا نب سے دیئے  گئے جدید نظام کی تنصیب اور ائیر پورٹ پر دی جا نی والی تر بیت اور پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پرواز کے طیارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی سرچ کو  سراہا۔

بر طانوی ہائی کمیشن کی جا نب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانوی ٹیم کا ائیرپورٹ انتظامیہ اور اتھارٹیز کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق  ہوا، ائیرپورٹ پر کامیاب سیکورٹی سسٹم پر عمل درآمد جاری رہے گا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری