ایران میں پاکستانی نئے سفیر رحیم حیات قریشی نےاپنا سفارتی منصب سنبھال لیا


ایران میں پاکستانی نئے سفیر رحیم حیات قریشی نےاپنا سفارتی منصب سنبھال لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفیرنےایرانی وزیرخارجہ کو اسناد پیش کرکے سفارتی منصب سنبھال لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفیررحیم حیات قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران ہمیشہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں فروغ چاہتا ہے۔

نئے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ رحیم حیات قریشی تہران میں متعین پاکستانی سفیر رفعت مسعود کی جگہ سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری