سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان


سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

پاکستان کے صوبہ سندھ میں 2 روز کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے آج اور کل سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید غنی نے کہا ہے کہ والدین کورونا وائرس سے متعلق آنے والی اطلاعات سے پریشان تھے۔ اس کے پیش نظر 27اور 28 فروری کو سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کمشنر کراچی کو تمام ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں ہاسٹلز میں انتظامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری