اسلام آباد میں 27فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد


اسلام آباد میں 27فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد

ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 27 فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملایا تھا، پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے۔

مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں لیکن پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری