تہران سے کراچی پہنچنے والے تمام مسافر کلیئر قرار


تہران سے کراچی پہنچنے والے تمام مسافر کلیئر قرار

تہران سےکراچی پہنچنے والی ایران ائیر کی پرواز آئی آر 812کی مکمل اسکریننگ کے بعد پرواز کے تمام 232 مسافروں کو کلیئرقرار دے دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع وزارت صحت کے مطابق تہران سے آئی پرواز کو برج پر لگنے سے روک کر محفوظ مقام پر پارک کیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہےدوافراد کورونا سے متاثر ہیں

  واضح رہے کہ میڈیا نے اس معاملے میں نہایت غیرذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے کورونا سے متاثر افراد کے نام تک بتا دئیے جس کی وجہ سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے مسافروں کی اسکریننگ رن وے پر مکمل کی اور رن وے پر ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس طلب کی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کوروناوائرس سے حفاظت کیلئے ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں اسپرے بھی کیا گیا۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری