کوروناوائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا


کوروناوائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اورصوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہیں، وفاق اور صوبے مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سخت اسکریننگ ہو رہی ہے، کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہیلپ لائن 1166 قائم کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھر پوراقدامات کریں گے، عوام احتیاط اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، کوروناوائرس سےنمٹنے کے لیے اسپتالوں میں علیحدہ روم مختص کردیے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری