پاک ایران سرحد پانچویں روز بھی بند، زائرین مشکلات کا شکار


پاک ایران سرحد پانچویں روز بھی بند، زائرین مشکلات کا شکار

تفتان کے مقام پر پاک ایران بارڈر پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے متعدد پاکستانی شہری پریشان ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتان کے مقام پر پاک ایران بارڈر پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند ہے اور پاکستان سے ایران اب تک 418 ایرانی واپس جاچکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے کسی مسافر کی امیگریشن نہیں کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 270 مسافروں کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

لیویز ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راہداری گیٹ بند ہونے کی وجہ سے مقامی افراد ایران میں پھنس گئے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری