ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے اقدامات


ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے اقدامات

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر ایران میں پاکستانی شہریوں کے لئے سفارتخانے کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ، مشہد مقدس اور زاہدان میں ایرانی حکام اور محکمہ صحت سےرابطے میں ہیں جبکہ ایران میں پاکستانی کمیونٹی لیڈروں، ممبران، زائرین اور طلبا سے بھی رابطہ ہے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کےحفاظتی اقدامات پر عمل کریں، سفارتخانے اور مشنز میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہےجو 24 گھنٹے اپ ڈیٹ رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق ایرانی یورنیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبا سےمسلسل رابطے میں ہیں، ہوسٹلز بند ہونےکی صورت میں جو طلبا وہیں رکناچاہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کا کہناہے کہ سفارتخانے کی جانب سے اقدامات کے محض دعوئے سامنے آئے ہیں۔ بہت سارے زائرین جو براستہ دبئی پاکستان جانے والے تھے ان کی پرواز کنسل ہونے سے پریشان ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس کےعلاوہ زاہدان میں موجود مزدور طبقے نے بھی شکایت کی ہے پاکستان سے ایرانیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ بلوچستان حکومت اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے گریزاں ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری