او آئی سی کی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم خاموشی افسوسناک ہے، علامہ رضی جعفر

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔

او آئی سی کی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم خاموشی افسوسناک ہے، علامہ رضی جعفر

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ او آئی سی کو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی آواز بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، مدارس اور مسلمانوں کی بستیوں پر انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کے ساتھ بھارتی پولیس بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہندوتوا جیسے متعصبانہ رویوں کی بنیاد پر ظلم کیا جارہا ہے ایسا رویہ مسلمانوں کے خلاف پہلا نہیں ہے پہلے بھی گجرات میں ظالم مودی کے دور میں مظالم جاری رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی اور یہودیوں کے خلاف دنیا میں ہونے والے کسی بھی واقعہ پر واویلا کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش ہیں۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک خاص طور او آئی سی اور عرب لیگ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، حکومت پاکستان کو بھی بھارت سے شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری