ریل گاڑی اور مسافرکوچ کے درمیان تصادم 19 جاں بحق درجنوں زخمی


ریل گاڑی اور مسافرکوچ کے درمیان تصادم 19 جاں بحق درجنوں زخمی

صوبہ سندھ کے شہر سکھرمیں ریل گاڑی اور مسافرکوچہ کے درمیان ہونے والے تصادم سے درجنوں شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے پھاٹک پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوئے اور قومی شاہراہ کے ذمہ دار اداروں کی غفلت کی وجہ سے اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایک پل نہ ہونے کی وجہ سے کئی خاندان مصیبت کا شکار ہوتے ہیں

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جنوری کو سندھ کے شہر خیرپور میں واری گوٹھ کے مقام پر برنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے کے باعث 500 میٹر تک ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔

 

لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری