کرونا وائرس؛ ملک بھرمیں تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، فردوس
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کاعزم ہے “کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، کرونا لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کاعزم ہے “کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” ، صوبائی حکومتوں سےاقدامات وانتظامات پررپورٹ طلب کر لی گئی ہے، عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ “کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، لاہور،اسلام آباداورکراچی میں تشخیص کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہے ، کروناسےمتاثرہ 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔
کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کروناسےنبردآزماہونےکےتمام ضروری اقدامات کویقینی بنایاجارہاہے، کورونالاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے، کروناسے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے، مسلمانوں کیلئے تو صفائی نصف ایمان ہے۔






