پاکستان؛ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 111.60 روپے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپےکمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں7 روپےکی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کرونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کے لیے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔