امریکا طالبان معاہدہ، دیرپاامن کی جانب اہم قدم ہے، اقوام متحدہ


امریکا طالبان معاہدہ، دیرپاامن کی جانب اہم قدم ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے امریکا طالبان معاہدے کاخیرمقدم کیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انتونیوگوتریس نے امریکا طالبان معاہدہ افغانستان میں دیرپاامن کی جانب اہم قدم ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ افغانستان میں تشدد میں کمی وقت کی ضرورت ہے،بین الافغان امن مذاکرات کیلئے سازگارماحول ہوناچاہئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اس امن معاہدے میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی گئی ہے جبکہ امریکی افواج کے بتدریج افغانستان سے انخلا کا عمل شروع ہوگا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ لگ بھگ 50 ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 مذکورہ معاہدے کے نتیجے میں کابل حکومت اور طالبان میں بات چیت ہونے کی توقع ہے جو اگر کامیاب ہوئے تو افغان جنگ بالآخر اختتام پذیر ہوجائے گی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری