سیاست جھوٹ، فریب اور مکر کانام نہیں، ثروت اعجاز قادری


سیاست جھوٹ، فریب اور مکر کانام نہیں، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ عوام بدعنوانی،مہنگائی وبیروزگاری، ذخیرہ اندوزی، اقرباء پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کو بلاتفریق شعار بناکر ہی عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست جھوٹ،فریب مکر کانام نہیں بلکہ عوامی خدمت ملک قوم کی ترقی وخوشحالی کی علامت ہے،مغرب کی اسلام مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ملک سے فحاشی کے خاتمے کیلئے حیاء کے کلچرکو عام کرناہوگا،حکومت معاشرے میں بہتری کیلئے منفی پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے عوام کے ساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، کرپشن،اقرباء پروری اور دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے،اسلام دشمن مسلمانوں میں بے حیائی کو فروغ دیکر معاشرے میں بگاڑ حلال اور حرام کی تمیز ختم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ لبرل ازم،سیکولر ازم کے پیچھے وہ ہاتھ کارفرماہیں جو اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلنے سے خوفزدہ ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری