امریکا میں کروناوائرس سے متاثرپہلا مریض جان کی بازی ہارگیا
امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، حکومت نے تصدیق کردی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے ہلاک ہونے والا شہری کنگ کائونٹی کا رہائشی ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں 4 مزید افراد میں کررونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
چاروں افراد نےگزشتہ کئی ماہ میں کسی بھی ملک کا سفر نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی سے 88 طالب علموں کو واپس بلا لیا۔
واضح رہے کہ کروناوائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔