کرونا وائرس: ائر لائن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان


کرونا وائرس: ائر لائن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان

کرونا وائرس سے ائر لائن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس نے ائر لائن انڈسٹری کو نائن الیون کے نقصان سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ 2020ء میں کرونا وائرس کے باعث ائر لائن انڈسٹری کا30 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

 نائن الیون کے بعد2020ء میں ائر لائن انڈسٹری کا نقصان 19 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا۔ چین میں کرونا وائرس کے باعث معاشی بحران نے سر اٹھالیا جس کے باعث ائر لائن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوگی۔

 چین میں معاشی بحران کے باعث ائر لائنز نے مقامی پروازوں کے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کی ہے اور یہ اس قدر کم ہیں کہ ان کی قیمت کافی کے ایک کپ کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرکے ذرائع ابلاغ کورونا کے بارے میں مبالغہ آرائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے متخلف ممالک کی معیشتیں تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری