ایران؛ بھارت میں مسلم کش فسادات کےخلاف مظاہرے+ تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں بھارت میں مسلم کش فسادات کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلمانوں پرجاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے حالیہ ہفتوں کے دوران بھارت بالخصوص دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں کے قتل اور انکے خلاف انجام پانے والے تشددآمیز، انتہاپسندانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
ایرانی شہریوں نے بھارتی حکومت سے فوری طور پر مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔




















