وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا
وزیراعظم عمران خان کا آج طے شدہ دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی آنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
کراچی میں وزیراعظم کی مصروفیات میں فائیو اسٹار، کے ڈی اے فلائی اوور، منگھو پیر روڈ کی بحالی اور نشتر روڈ کا افتتاح شامل تھا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو وفاق کے تحت سندھ میں عوامی ویلفیئر اسکیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کرنی تھی۔
مزید پڑھیں