پاکستان کی کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت


پاکستان کی کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں ایک تقریب پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حملہ ان ہی لوگوں نے کیا ہے جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے وہاں امن نہیں چاہتے، افغانستان میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صبرآزما عمل ہے لیکن امن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 61 زخمی ہوگئے۔

تقریب میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔

واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری