سعودی عرب؛ سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار


سعودی عرب؛ سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار

 سعودی حکام نے ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ سعودی حکام نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے  نے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔

 ان تینوں افراد کو جمعے کے روز ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کے مطابق ان افراد نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شہزادہ محمد سلمان سے وفادار رہنے کا حلف لینے کے بعد رہائی ملی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری