شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ


مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہناہے کہ شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ مارچ میں نوازشریف کا علاج ہو جائے گا، شہبازشریف واپس آئیں گے،شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کو صرف نوازشریف کی فکر ہے کہیں وہ صحت یاب نہ ہو جائیں

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا گیا،ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا،لوگوں کو بلا کر کہا جاتا رہامیرے خلاف بیان دیں اور پراپرٹی کا بتائیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،پوری قوم اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،لیگی رہنما کا مزیدکہناتھا کہ عورت مارچ ہونا چاہئے،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں، خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں ،مارچ ہونا چاہیے۔