ڈی آئی خان: وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈاپور نے پریس کلب کو کوئی رقم نہیں دی، شیخ توقیراکرم
ڈیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم 2 لاکھ روپے علی امین خان سے لینے کی سختی سے تردید کردی.
تسنیم نیوز کےمطابق گزشتہ دنوں جب وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے جب گومل یونیورسٹی بچاؤ تحریک کے سلسلے میں انکی رہائش گاہ پر اے پی سی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی تو اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے میڈیا کے حوالے سے بتایا تھا کہ میں میڈیا گروپنگ کے باعث پریس کلب نہیں جاتا وہ مجھے بلا رہے تھے میں نے انکو کل 2 لاکھ کی رقم دی اور خود نہیں گیا جس پر آج پریس کلب ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے تسنیم نیوز نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی جانب سے پریس کلب کو 2 لاکھ روپے دینے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اب ایک ذمہ دار اور وفاقی وزیر ہیں انہیں اس قسم کے جھوٹے دعووں سے اجتناب کرنا چاہیئے