صوبہ خیبر پختونخوا کی 5 یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلرز تعینات


ایچ ای سی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کی 5 یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلرز تعینات کر دئیے گئے۔

تسنیم نیوزکے مطابق گورنرخیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلرز تعیناتی کے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

نئے تعینات ہونیوالے وائس چانسلرز میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب لکی مروت یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی وویمن یونیورسٹی صوابی، پروفیسر ڈاکٹر طاہر آئی خان ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں

واضح رہے کہ مذکورہ تمام وائس چانسلرز کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔

جبکہ ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر جلد چارج سنبھالیں گے