گومل یونیورسٹی کے گرفتار پروفیسر حافظ صلاح الدین کی کیس میں اہم پیش رفت+ ویڈیو


گومل یونیورسٹی کے گرفتار پروفیسر حافظ صلاح الدین کی کیس میں اہم پیش رفت+ ویڈیو

ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی کے گرفتار پروفیسر حافظ صلاح الدین کی کیس میں اہم پیش رفت، انکوائری صرف پروفیسر صلاح الدین کے خلاف نہیں بلکہ اُن تمام افراد کے خلاف ہے جو اس قبیح فعل میں ملوث ہیں۔

 ڈی ایس پی پولیس اقبال بلوچ نے تسنیم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے جتنے لوگ جنسی حراسگی میں ملوث ہیں تمام کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پولیس نے مکمل انکوائری کا آغاز کیا ہے اب اس گھناونے کھیل میں ملوث کوئی فرد بچ نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت سے ہم نے باقاعدہ اجازت لی ہے۔ یہ انکوائری صرف پروفیسر صلاح الدین کے خلاف نہیں بلکہ اُن تمام افراد کے خلاف ہے جو اس قبیح فعل میں ملوث ہیں۔

 عدالت نے ہمیں انکوائری مکمل کرنے کے لئے دس دن کا وقت دیا ہے انکوائری کے زریعے ہم وہ تمام ثبوٹ اکھٹے کریں گے۔ اس کے لیئے میں نے اپنا اور ڈی پی او صاحب کا واٹس اپ نمبر جا ری کیئے ہیں تاکہ لوگ ہمیں ثبوت بھیج سکیں۔

 ڈی ایس پی اقبال بلوچ نے تسنیم نیوز کو بتایا کہ پروفیسر حافظ صلاح الدین سے اسکے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لیئے ہیں جس کی بدولت ہمیں کچھ ثبوت بھی ملے ہیں اگر ضرورت پڑی تو ہم دونوں چیزوں کی فرانزک ٹیسٹ بھی کریں گے اور اس کیس میں جو بھی ملوث رہا کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری