علی شمخانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں

علی شمخانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی سیاسی اور سیکیورٹی امور کے ماہرین کے ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے پہنچے ہیں۔

علی شمخانی عراقی صدر برہم صالح، وزیر اعظم عادل عبد المھدی اور اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عراق کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں سے ملاقات بھی انکے پروگرام میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا یہ دورہ، خاص اہمیت کا حامل ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری